• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پومپیو سمیت ٹرمپ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد

چین نے سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سمیت ٹرمپ کے 28 عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

چینی وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مائیک پومپیو اور دیگر نے متعدد بے وقوفانہ اقدامات کی منصوبہ بندی کی، ان کو فروغ دیا اور عمل کیا جو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت تھے ۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ چین کے مفادات کو مجروح کیا، چینی عوام کو ناراض کیا اور چین، امریکا تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

واضح رہے کہ پابندی کےشکار افراد کے چین، ہانگ کانگ یا مکاؤ میں داخلے اور ان سے وابستہ کمپنیوں اور اداروں کو چین کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی ہوگی۔

تازہ ترین