• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق: بغداد دھماکوں کے بعد سکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں گزشتہ روز ہوئے 2 دھماکوں کے بعد سکیورٹی ڈھانچے میں تبدیلی کردی گئی۔ عراقی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عراقی عوام کا خون بہانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے سیکیورٹی فورسز کے ڈھانچےمیں تبدیلیوں کے احکامات دیے۔

عراقی سیکرٹری داخلہ برائے انٹیلی جنس، ڈی جی انٹیلی جنس، فیڈرل پولیس چیف تبدیل کردیئے گئے ہیں۔


انٹیلی جنس ڈائریکٹر آپریشنز بغداد باسم مجید کو بھی ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جبکہ بغداد آپریشنز کمانڈ کے سربراہ قیس المحمداوی کو وزارت دفاع بلالیا گیا ہے۔

بغداد میں گذشتہ روز ہوئے 2 بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک اور 110 زخمی ہو گئے تھے۔

تازہ ترین