• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ اجلاس: براڈ شیٹ پر حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے


براڈ شیٹ پر تحقیقات کی گونج سینیٹ اجلاس میں بھی پہنچ گئی، جہاں حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے آگئی۔

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر جاوید عباسی نے براڈ شیٹ کے کرداروں کو کمیٹی میں بلانے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کو پورے ایوان کی کمیٹی کی تشکیل نہیں کی ہے۔


وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے اس معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے مطالبے پر براڈشیٹ سے متعلق کمیٹی قائم کی ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ انکوائری کمیٹی ذمے داروں کا تعین کرے گی، اس کے بعد معاملہ متعلقہ فورمز پر جائے گا۔

تازہ ترین