• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ون ڈے میں بھی ہرادیا

بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی مگر اُن کے کھلاڑی ٹک نہ سکے جس میں مرکزی کردار مہدی حسن کا تھا جنہوں نے اوپر تلے وکٹیں حاصل کیں۔

چالیس رنز کی اننگز کھیلنے والے رومان پاول ہی کچھ مزاحمت کرسکے، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 44ویں اوور میں 148رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، مہدی حسن نے 4 شکار کیے جبکہ فاسٹ بولر مستفیض الرحمٰن اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بنگلادیش نے ہدف 34ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنر تمیم اقبال نے 50 اور شکیب الحسن نے 43رنز کی اننگز کھیلی۔

میچ میں فتح کے نتیجے میں بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں دو۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

تازہ ترین