• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نینسی پیلوسی ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجیں گی

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے آرٹیکل پیر کو سینیٹ بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یہ کیپیٹل ہل پر حملے کے لیے اپنے حامیوں کو اکسانے کے معاملے پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف کارروائی کی ابتدا ہوگی۔

سینیٹ میں اکثریتی لیڈر چک شومر (Chuck Schumer) نے جمعے کو شیڈول کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹرائل ہوگا، یہ ایک مکمل اور منصفانہ ٹرائل ہوگا۔


 ڈونلڈ ٹرمپ پہلے صدر ہیں جن کا دو بار مواخذہ کیا جائے گا۔ وہ منصب صدارت سے ہٹنے کے بعد مواخذے کا سامنا کرنے والے بھی پہلے صدر ہیں۔

تازہ ترین