• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد میں سٹرس فیسٹیول، کینو، موسمبی، مالٹے کے مختلف اقسام کی نمائش

فیصل آباد میں سٹرس فیسٹیول میں کینو، موسمبی، مالٹے سمیت سٹرس کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی۔ باغات کی سیر سے لطف اندوز ہونے والے شرکاء کی کینو اور اس کے رس سے تواضع کی گئی۔

ایگری ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان کی طرف سے گٹ والا کے ایک فارم پرسٹرس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ فیسٹیول میں کینو، موسمبی، مالٹے اور سٹرس کی مختلف اقسام کی نمائش کی گئی۔


فیسٹیول کے شرکاء کی تازہ کینوؤں اور اس کے رس سے تواضع اور باغات کی سیر بھی کروائی گئی۔ بیلنے سے گنے کا رس نکالنا، گڑ کی تیاری کے ساتھ شرکاء نے دیہاتی ماحول میں ساگ، مکئی کی روٹی، موسمبی روٹی اور لسی کا بھی لطف اٹھایا۔

آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد سٹرس کےفوائد سے آگاہی کے علاوہ اس کے معیار اور پیداوار کو بڑھانے کیلئے کاشتکاروں اور زرعی تحقیقاتی اداروں کے مابین روابط کو بڑھانا ہے۔

تازہ ترین