بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی اپنی بھانجی ’آیت‘ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
سلمان خان کی بہن ارپتہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ماموں اور بھانجی کی وڈیو شیئر کی جس میں اداکار نے اپنی ایک سال کی بھانجی آیت کو گود میں اٹھا رکھا ہے۔
سلمان خان پرفضا اور خوبصورت مقام پر سکھ انداز میں پگڑی پہنے بھانجی کو گود میں لئے ان سے باتیں اور رقص کررہے ہیں۔
وڈیو میں سلمان خان کی ہی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا گیت ’تو جو ملا‘ چل رہا ہے۔
اداکار کی ویڈیو کو چند منٹوں میں ہی ہزاروں بار دیکھا جاچکا ہے۔