• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کے مطابق دنیا کب تک اچھی رہے گی؟

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کرکٹ کا تو بےحد شوق رکھتے ہیں لیکن اب انکی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے مداحوں کو یہ بھی پتا چل گیا کہ اداکار اسنوکر کھیلنا بھی پسند کرتے ہیں۔

کنگ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسنوکر کھیلتے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس میں انتہائی فوکس اور توجہ کے ساتھ شاٹ کھیل رہے ہیں۔

تصویر کے ساتھ کیپشن میں شاہ رخ خان نے لکھا کہ جب تک دنیا میں گلابی ’پنک‘ رہے گا تو دنیا ہمیشہ بہتر جگہ ہوگی۔


اداکار کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک اسے20 لاکھ سے زائد بار لائک کیا جا چکا ہے۔

شاہ رخ خان کی اس تصویر اور پوسٹ پر تقریباً 30ہزار کمنٹس بھی لکھے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس کیلئے انہوں نے بال بھی بڑھا لیے ہیں۔

تازہ ترین