پاکستان میڈیا انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار جاوید شیخ نے ایک انٹرویو میں بہت سی باتوں پر اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کیا ہے۔
ایک سوال میں جاوید شیخ سے پوچھا گیا کہ آپ کو عورت کس روپ میں پسند ہے، تو انہوں نے کہا کہ ماں۔ ماں کا درجہ بہت بلند ہے اور بیٹی بھی ایک وقت میں ماں بنتی ہے، ماں سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
انٹرویو کے دوران اداکار سے جب بہترین اداکاروں کو ریٹنگ سے متعلق سوال کیا گیا تو جاوید شیخ نے فہد مصطفیٰ کو پہلا، شان شاہد کو دوسرا اور تیسرا نمبر فواد خان کو دیا۔
اداکاراؤں میں جاوید شیخ نے سرفہرست ماہرہ خان، دوسرے نمبر پر صبا قمر جبکہ تیسرے نمبر پر مایا علی کو رکھا۔
اس کے علاوہ جاوید شیخ نے معین اختر اور عمر شریف کو کامیڈی کنگ بھی قرار دیا۔
جاوید شیخ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے بچپن کا کرش بالی وڈ کی حسین اداکارہ کا خطاب رکھنے والی مدھو بالا تھیں۔
انٹرویو میں جاوید شیخ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو بہت اچھا بزنس مین ہوتا۔