• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤدی بوہرہ کمیونٹی کا تعلیم کیلئے اقدام لائق تحسین ہے، گورنرسندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ و چانسلر جامعہ کراچی عمران اسماعیل نے کہا ہےکہ داؤ دی بوہرہ کمیونٹی نے بلاتفریق رنگ ونسل ومذہب پاکستان میں تعلیم عام کرنے کیلئے جو اقدام اُٹھایا ہے وہ لائق تحسین ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی میں سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لاء(کلیہ قانون) کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی،ممبرصوبائی اسمبلی ارسلان تاج گھمن، سدرہ عمران، سعید آفریدی، محمد علی عزیز، ممبرز سنڈیکیٹ جامعہ کراچی، روئسائے کلیہ، صدو ر شعبہ جات اور بوہری کمیونٹی کے نمائندے موجودتھے، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ جامعہ کراچی میں دائودی بوہرہ جماعت کی جانب سے سیدنا مفضل سیف الدین فیکلٹی آف لاء تعمیر کی جارہی ہے جو عصر حاضر کی تمام جدیدسہولتوں سے آراستہ ہوگی۔

تازہ ترین