• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (پ ر ) جعفر یہ الائنس پاکستان کی کا بینہ کا تعز یتی اجلاس میں منعقد ہوا ۔ جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے الائنس کے جنرل سیکرٹری اور تنظیم عزا کے صدر سلمان مجتبی ٰنقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہارکر تے ہوئے کہا کہ سلمان مجتبیٰ کی دینی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔مر حوم کا سوئم ہفتہ بعد نماز مغربین بار گاہ مجتبیٰ میں ہوگا۔ دریں اثنا علامہ عون نقوی، شہنشاہ حسین نقوی، لخت حسنین زیدی،ریاض زیدی اور دیگر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

تازہ ترین