• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر پی ٹی اے نے ویب سائٹ بلاک کر دی

اسلام آباد (اپنےنامہ نگار سے) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ویب سائٹ www.trueislam.com کی پاکستان میں رسائی کو بلاک کردیاہے، پی ٹی اے نے ویب سائٹ کے ایڈ منسٹریٹر سے ویب سائٹ پر موجود غیر قانونی مواد کو ہٹانے کے لئے رابطہ کیا جو پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی دفعات 295-A، 298-B اور 298-C اور آرٹیکل 260 (3)اور آرٹیکل 31 کی خلاف ورزی پر مبنی تھا، پلیٹ فارم کو اتھارٹی کے سامنے اپنی پوزیشن واضح کرنے کے لئے سماعت (ورچوئل /فزیکل) کا موقع بھی فراہم کیا گیا جس سے استفادہ نہیں کیا گیا،پی ٹی اے نے مجوزہ پابندی کی مناسبت سے بین الاقوامی میڈیا میں آنے والی بعض خبروں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان میں قابل اطلاق ملکی قوانین کی قانونی دفعات کے عین مطابق ہے۔

تازہ ترین