• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس پر پابندی کا ڈپٹی اسپیکر کا زبانی حکمنامہ ن لیگ نے ماننے سے انکار کر دیا

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) مسلم لیگ (ن) نے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے زبانی احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور کہاہے کہ اظہار رائے اور معلومات تک رسائی صحا فیوں کا استحقاق ہے ،پارلیمنٹ لاجز پالیمنٹ کا حصہ اور ہمارا گھر ہے ،ہمیں یہاں پریس کانفرنس سے کوئی نہیں روک سکتا ،پارلیمنٹ لاجز کسی کے باپ کی جا گیر نہیں ، مسلم لیگ (ن) کی پریس کانفرنس کی کوریج کے لیے کیمرہ مین اور رپورٹرز پارلیمنٹ لاجز پہنچے تو میڈیا کو اندرنہیں جانے دیا گیا اور سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں نے انہیں بتایا کہ ڈپٹی سپیکر نے پریس کانفرنس سے منع کر دیا ہے اطلاع ملنے پر ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب گیٹ پر پہنچیں اور ڈپٹی سپیکر کا تحریری حکم نامہ طلب کیا تو کہا گیا کہ زبانی حکمنامہ آیا ہے، جس پر مریم اورنگزیب سیخ پا ہو گئیں اور کہا کہ ان کی آٹا ،چینی اور دوائی کی چوری پکڑی گئی، انہوں نے براڈ شیٹ پر بات سے روکنے کے لئے پارلیمنٹ لاجز میں پریس کانفرنس سے روکا ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں سب کیمرہ مین اور رپورٹرز سے معذرت کرتی ہوں ،وہ سب کو ساتھ لے کر لاجز میں گئیں جہاں صحافیوں نے پریس کانفرنس کی کوریج کی پریس کانفرنس کے آغا ز پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ کے نمائندے پارلیمان کی حدود میں بات نہیں کر سکتے تو کہاں کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین