• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے انٹرویوز کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں کراچی بھر کے ایم بی بی ایس کے داخلوں کے لیے انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا۔ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن نعمان احسن کے مطابق جمعہ کو یونیورسٹی میں 400طلبہ کے انٹرویو منعقد ہوئے جو اوپن میرٹ پر منتخب ہوئے۔ کامیاب طلبہ وطالبات کو ان کی خواہش کے مطابق کالجوں میں نشستیں دی گئیں۔تمام امیدواروں کی میرٹ لسٹ پہلے ہی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئی تھی۔یہ انٹرویوز کل بھی جاری رہیں گے اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ انٹرویوز بھی کل ہی لیے جائیں گے۔ داخلہ پالیسی کے اگلے مرحلے کے لیے تمام کامیاب ہونے والے طالب علموں کو کل 23 جنوری 2021 دوپہر 12بجے تک فیس واؤچر مقررہ بینک کی مقررہ برانچ میں جمع کرانے ہوں گے ۔وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کی ہدایتپر یونیورسٹی کے اندر انٹرویوز کا انعقاد کرونا وائرس کی تمام تر ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔

تازہ ترین