• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی، شام کے پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ کل ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انچارج ڈائر یکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی کے مطابق بیچلرز ایوننگ پروگرام میں شعبہ کمپیوٹر سائنس بی ایس ایس ای، بی ایس سی ایس اور شعبہ اپلائیڈ فزکس کا داخلہ ٹیسٹ اتوار24جنوری2021ء کومنعقد ہوگا تمام امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ ان کے پورٹل پر اَپ لوڈکردیئے گئے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کے خواہشمند امیدوار اپنے پورٹل سے ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرسکتے ہیں جس پر امتحانی مرکز،کمرہ نمبر اور مقررہ وقت درج ہے۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کووڈ19 ایس اوپیز کے مطابق صبح 10:00 بجے ایڈمٹ کارڈ پر درج امتحانی مراکز میں اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

تازہ ترین