• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی اجڑی بستی اپنی داستان خود بیان کر رہی ہے، فردوس عاشق

لاہور(آئی این پی) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی اجڑی بستی اپنی داستان خود بیان کر رہی ہے، پی ڈی اےم والوں کے لطیفے بھی پھیکے پڑچکے ہیں -ان کے استعفوں کی خالی پٹاری انہی کو منہ چڑھا رہی ہے- لانگ مارچ کا شوشہ بھی ان کے گلے کا طوق بن چکا ہے- یہ قابل رحم ٹولہ گھر کا رہا ہے نہ گھاٹ کا -راجکماری ، شہزادہ اورمولانا فلاپ شو کر کے خود کو فریب دے رہے ہیں-پاکستان میں چوروں اور لٹیروں کی کوئی جگہ نہیں - پاکستان میں صرف دیاتنداری اور ایمانداری کی سیاست ہی ہوگی- انہوں نے کہا کہ اس ٹولے نے کورونا کے باوجود اجتماع کر کے مرض میں اضافہ کیا- 

تازہ ترین