• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.32فیصد اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.32فیصد اضافہ


اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 0.32فیصد کا اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

ہفتہ کے دوران 8 ضروری اشیا کی قیمت میں کمی،9کی قیمت میں اضافہ جبکہ34 اشیا کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔ مرغی ، خوردنی تیل ، گھی ، ڈیزل و پٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایل پی جی ، چینی، آٹے کی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی۔ 

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق 21 جنوری کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران مشترکہ آمدنی والے گروپ کیلئے مہنگائی کی شرح میں 0۔32 فیصد ااضافہ ہوا جسکی بنیادی چکن، کیلا، بناسپتی گھی، کوکنگ آئل، پیاز، دال مونگ، پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔ 

چکن کی قیمت میں 4.90، کیلا 3.04 فیصد، ڈھائی کلوبناسپتی گھی 2.94 فیصد، 5 لیٹرکوکنگ آئل 59۔2 فیصد، ایک کلوبناسپتی گھی 37۔2 فیصد،پیاز1.93، دال مونگ 1.61فیصد، پیٹرول 3.02 فیصد اورڈیزل کی قیمت میں 2.67 فیصداضافہ ہوا۔

جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں ٹماٹر(14.80) فیصد، انڈا7.98 فیصد، آلو 1.82 فیصد، ایل پی جی 1.34 فیصد، لہسن 0.23 فیصد، آٹا 0.22 فیصد، اورایندھن کیلئے لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کی کمی ہوئی۔

17732 روپے ماہانہ آمد نی والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.06 فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 17,733 روپے سے لیکر 22,888روپے، 22,889 روپے سے لیکر 29,517 روپے، 28518 روپے سے لیکر44,175 روپے، اور اس سے زیادہ ماہانہ آمدنی والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.14، 0.23، 0.29، اور0.41فیصدکااضافہ ہوا۔

تازہ ترین