• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

12سال سے سندھ میں قائم پی پی حکومت طلبہ یونینز کی بحالی میں غیر سنجیدہ

کراچی(سید محمد عسکری) سندھ میں طلبہ یونینز کی بحالی کا معاملہ نظر انداز کردیا گیا ہے اور 12سال سے زائد عرصے سے سندھ میں قائم پیپلز پارٹی کی حکومت اس معاملے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی ہے 12 سال سے صوبہ سندھ میں طلبہ یونین کی بحالی پر محض بیانات اور اسمبلی میں قراداد کی منظوری کے علاوہ اور کچھ کام نہیں ہوا ہے۔ آئندہ ماہ 9 فروری کو طلبہ یونینوں پر پابندی کے 37 سال مکمل ہوجائیں گے 9 فروری 1984 کو فوجی آمر جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء ضابطہ 60 کے تحت طلبہ یونینز پر پابندی عائد کی تھی اور اس کا متبادل نظام دینے کا اعلان کیا تھا تاہم نہ یونین بحال ہوئی نہ متبادل نظام ملا۔ جنگ کے سوال پر صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ طلبہ یونین پر پابندی کے خاتمے کیلئے ہم نے سندھ اسمبلی سے قرارداد بھی منظور کرائی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہوں کہ وہ ان طلبہ یونین کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں، جس کی وجہ سے یہ پابندی لگی تھی اور اس حوالے سے بھی ہم کام کررہے ہیں۔

تازہ ترین