• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسے بڑھ گئی ،اوپن مارکیٹ میں استحکام ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کر دی رپورٹ کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 20پیسےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 160.60روپے سے بڑھ کر 160.80روپے اور قیمت فروخت 160.70روپے سے بڑھ کر 160.90 روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 160.50 روپے اور قیمت فروخت 160.80روپے پر برقرار رہی۔

تازہ ترین