• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی کا فیصل مسجدو احاطے میں ناقص صفائی پر اظہاربرہمی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی نے فیصل مسجد اور اس کے احاطے میں صفائی کی مبینہ ناقص صورتحال پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے معاملے پر غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔اجلاس چیئرپرسن سنیٹرستارہ ایاز کی زیر صدارت ہوا جس میں ممبران کمیٹی ثناء جمالی ، مشاہد حسین سید ، فیصل جاوید ، محمد اکرم، وزیر مملکت زرتاج گل، وفاقی سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی کے علاوہ وزارت سمیت دیگر اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ ستارہ ایاز نے کہافیصل مسجد میں صفائی کا نظام مناسب نہیں، کمیٹی ممبران موقع پر جاکر جائزہ لے چکے ہیں۔ سی ڈی اے اور دیگر ذمہ داران پر واضح کررہی ہوں کہ فیصل مسجد کی مناسب صفائی نہ ہونے کے خلاف اب ایکشن لیاجائے گا،سنیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ فیصل مسجد اسلام آباد کا چہرہ ہے، اس کو صاف رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،سنیٹر فیصل جاویدنے کہا ہمیں فیصل مسجد کی صفائی کیلئے مستقل طریقہ کار یا ایس او پی بناناہوگا۔ اجلاس میں مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اندر ہونے والی تعمیرات، جنگلات کی کٹائی اور آلودگی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
تازہ ترین