• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وارداتیں جاری، شہری قیمتی اشیا اور نقدی سے محروم

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو7موٹر سائیکلوں ، ایک رکشہ اور ایک گاڑی ،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی ،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیاگیا۔ بھاری مالیت کے چیک بھی ڈس آنر ہوگئے۔ تھانہ گولڑہ نے 12ہزار روپے ،تھانہ انڈسٹریل ایریا نے ایک لاکھ 80ہزار روپے لوٹنے، تھانہ شمس کالونی نے موٹر سائیکل چوری ، تھانہ گولڑہ نےکار ٹمپرڈ نکلنے ، سیکرٹریٹ پولیس نےموٹر سائیکل لے کر غائب ہو جانے ، تھانہ کراچی کمپنی نے کاررینٹ پر لے کر واپس نہ کرنے ، سہالہ پولیس نے کارغائب کرنے ، تھانہ کوہسار نے ساڑھے 21 لاکھ روپے ،کورال پولیس نے کارخورد برد کرنے، تھانہ رتہ امرال نے ایک لاکھ 25ہزارروپے ،تھانہ بنی نے موٹر سائیکل ،دوسرے نوجوان سے موبائل اور 24ہزارروپے ،تھانہ نیوٹاون نے موبائل اور دو لاکھ روپے ،تھانہ ویسٹرج نے دکان سے موبائل ،سول لائن پولیس نے موبائل چھیننے، تھانہ سٹی نے 18سوگرام چاندی اور تین تولے طلائی زیورات وموبائل چھیننے، تھانہ پیرودہائی نے موبائل چوری، تھانہ وارث خان نے 6ہزارروپے اورتین موبائل چھیننے، تھانہ صادق آبادنے 4موبائل چوری ، دکان سے ایک لاکھ روپے نقدی چھینے، تھانہ آر اے بازار نے ایک لاکھ روپے چوری، تھانہ ریس کورس نے تین لاکھ روپے اور دیگر سامان چوری ، دوسری واردات میں 45ہزارروپے ،چاندی اوردیگر سامان چوری ، تھانہ ریس کورس نےکاونٹر چوری ،تھانہ ائر پورٹ نے پرس چوری، جس میں 31ہزارروپے ، چاندی وطلائی انگوٹھی اور میک اپ کا سامان تھا، طلائی زیورات اور رقم واپس کرنے سے انکار کرنے، تھانہ مورگاہ نے موبائل چوری، تھانہ روات نے کھڑکیاں اور دیگر سامان چوری کے مقدمات درج کر لیے۔
تازہ ترین