• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق ایم پی اے کے کارندوں کی شہری پر فائرنگ‘ زخمی نشتر ہسپتال منتقل

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق ایم پی اے کے کارندوں نے شہری کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا،نشتر ہسپتال لایاگیا،اہل علاقہ نے سابق چیئرمین کی قیادت میں روڑ بلاک کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ۔تفصیل کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقے قاسم بیلہ کا رہائشی ملک عمران میٹ علاقہ میں موجود تھا کہ سابق ن لیگی ایم پی اےشہزاد مقبول بھٹہ کے کارندے ریاض کھر، عامر ، عدیل وغیرہ نے روک کر تشدد کرنا شروع کردیا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا، واقعے کی اطلاع متعلقہ پولیس کو دی گئی جبکہ اہل علاقہ نے قاسم بیلہ پلی روڈ بلاک کرکے سابق چیئرمین ارشد میٹ کی قیادت میں ملزمان کی گرفتاری کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے بتایا کہ سابق ایم پی اے کے کارندے علاقہ میں آئے روز غنڈہ گردی کرتے ہیں، مزید کہا کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں بھی جیل جاچکے ہیں، پولیس آپریشن کرکے علاقہ مکینوں کو ان عناصر سے بچائے، مظاہرین نے مزید بتایا کہ متعلقہ پولیس مذکورہ ملزمان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ سی پی او آفس کا گھیراو کریں گے۔
تازہ ترین