• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیف سکولوں کے معاملات: سمارٹ پروسیجر متعارف کرانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے پارٹنرز سکولوں کے معاملات کے جلد حل کے لئے سمارٹ پروسیجرز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے تحت سکولوں کی مانیٹرنگ، درسی کتب اور واؤ چرز کی تقسیم، فنڈز کی ادائیگی اور بچوں کے داخلے سمارٹ پروسیجرز کے تحت کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں گزشتہ روز ایک اجلاس منعقد ہوا،جس میں پروگرام ڈائریکٹر، ڈی ایم ڈی سپورٹ سروسز سید ساجد ترمزی ، ڈی ایم ڈی آپریشنز شاہد اسماعیل مرزا سمیت تمام ڈائریکٹرز اور ایڈیشنل ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پارٹنرز سکولوں میں 22-2021 کی داخلہ پالیسی، اور ای وی ایس پروگرام کی نومینیشن ویریفیکیشن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے جبکہ داخلہ پالیسی 2021-2022کے حوالے جلد سرکلر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایم ڈی پیف اسد نعیم کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کا بہترین استعمال اور سمارٹ پروسیجرز کو اختیار کر کے کم وسائل اور کم وقت میں بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔
تازہ ترین