• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی طلباء کیساتھ ظلم ہے،سعد سعید

ملتان (سٹاف رپورٹر) میڈیکل کالجز کی سیٹوں میں کمی پنجاب بھر کے طلبہ کے ساتھ ظلم ہے۔موجودہ حکومت اس تعلیم دشمن اور طلبہ دشمن پالیسی کو واپس لے یہ بات اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کے ناظم سعد سعید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کی مزید کہا کہ میڈیکل کالجز کے داخلوں کی سیٹوں میں کمی کرنا طلبہ کے ساتھ ظلم ہے اس پالیسی سے حکومت کا تعلیم دشمن چہرہ سامنے آ رہا ہے پہلے یہی حکمران تعلیم کے دعوے دار بنے تھے اور طلبہ کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کیے تھے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی طلبہ کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے موجودہ حکومت نے پہلے بجٹ میں کٹ لگایا اب سیٹوں میں بھی کم کر دی۔اس موقع پر عمیر اقبال، عمیر جلال، اُسامہ منور، علی عبداللہ اور سردار عابد ڈوگر موجود تھے۔
تازہ ترین