• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 روز میں 12گراں فروشوں کو جیل،دیگر کو 18 لاکھ 90 ہزار جرمانے

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو پرائس مجسٹریٹس کی گزشتہ 20روزہ کارکردگی پیش کردی گئی ہے‘ ماہ جنوری کے 20ایام کے میں گرانفروشوں کو18لاکھ90 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے اور 12ناجائز منافع خوروں کو جیل بھیجا گیا ہےجب کہ 19ہزار سے زائد دکانوں پر ریٹ چیک کئے گئے جن میں سے 1486دکاندار گراں فروشی میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے ملتان کا صوبہ بھر میں چوتھا نمبر ہے،لاہور پہلے، گوجرانوالہ دوسرے اور راولپنڈی تیسرے نمبر پر ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے پرائس مجسٹریٹس کا اجلاس آج پھر طلب کر لیا ہے، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی جانچنے بارے یہ اس ماہ کا تیسرا اجلاس ہو گا۔یاد رہے کہ ڈپٹی کمشنر ناقص کارکردگی دکھانے والے پرائس مجسٹریٹس کو ضلع بدر کرنے کی پہلے ہی وارننگ دے چکے ہیں۔
تازہ ترین