• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قطر پیٹرولیم سے سستا LNG کارگو خریدا ہے، پٹرولیم ڈویژن

پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ نے ارجنٹ بڈز کے ذریعے فروری کے آخری ہفتے میں سپلائی کیلئے ایل این جی اسپاٹ کارگو کا انتظام کر لیا، متحدہ عرب امارات کی کمپنی سے معذرت کے بعد یہ کارگو قطر پیٹرولیم سے خریداگیا ہے ترجمان پٹرولیم ڈویژن کے مطابق یہ ایل این جی کارگو پہلے کارگو سے 22فیصد سستا خریدا گیا ہے ۔

متحدہ عرب امارات کی امریٹس نیشنل آئل کمپنی کی طرف سے 23سے 24فروری کے درمیان ایل این جی کارگو سپلائی کیلئے بولی کے بعد پیشکش واپس لے لی تھی جس کے بعد پاکستان ایل این جی لیمیٹڈ کی طرف سے ارجنٹ بڈز طلب کیے جانے پر فروری کے آخری ہفتے میں سپلائی کیلئے ایل این جی کارگو کا انتظام کیا گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے اعلامیے کے مطابق یہ ایل این جی کارگو متحدہ عرب امارات کی طرف سے منسوخ کیے جانے والے ایل این جی کارگو سے 22فیصد کم قیمت پر خریدا گیا ہے۔

قطر پٹرولیم 16.3فیصد برینٹ کی بنیاد پر ایل این جی فراہم کرے گی اس سے قبل منسوخ ہونے والے کارگو سے ایل این جی 20.84فیصد برینٹ پر ملنی تھی ۔

ترجمان کے مطابق پہلے ایل این جی کارگو کی ڈلیوری ونڈو 49 دنوں کی تھی جبکہ نیا کارگو 35 دنوں میں ترسیل ہو گا، ترجمان کے مطابق اس کارگو کو ملا کر کل 9 ایل این جی کارگوز فروری کے لیے دستیاب ہونگے۔

تازہ ترین