• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور گلوکار اور اداکارہ سارہ خان کے شوہر فلک شبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ کے لیے ایک گانا گایا، جس کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی۔

عالمی وبا کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران معروف اداکارہ سارہ خان کے ساتھ شادی کرنے والے گلوکار فلک شبیر نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کے لیے ایک خوبصورت گانا کارہے ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں سارہ خان نے مغربی لباس پہنا ہوا ہے اور وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر مسکرا رہی ہیں جبکہ ویڈیو میں فلک شبیر خود نظر نہیں آرہے، ویڈیو میں فلک اپنی اہلیہ کے لیے ’خوبصورت ہے تو اتنا، سہا نہیں جاتا‘ گانا گا رہے ہیں۔


فلک شبیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’یہ گانا سارہ کے لیے۔‘

گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ ویڈیو 14گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 2لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فلک شبیر کی جانب سے اپنے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں وہ ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ تھامے سارہ خان کو گھر میں ڈھونڈھ رہے تھے جبکہ سارہ خان کچن میں کچھ پکانے میں مصروف تھیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلک شبیر نے سارہ خان کو پھولوں کا گلدستہ دیا اور ساتھ میں اُن کی فلٹر کے ساتھ ویڈیو بھی بنائی۔

مداحوں کی جانب سے فلک شبیر کی اس ویڈیو پر خوب دعائیں دی گئیں جبکہ ایک انسٹا صارف کا ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بس کرو یار، اتنی محبت، رلاؤگے کیا ۔‘

تازہ ترین