• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کی کہانی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ میرے والد کا انتقال ہوچکا تھا، آج جو کچھ بنا ہوں والدہ کی سپورٹ کی وجہ سے ہوں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے آف اسپنر ساجد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اُن کے گھر میں ٹی وی نہیں ہوتا تھا تو وہ دوسروں کے گھر جاکر پاکستان کے میچ دیکھتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ میں لیجنڈز کے ساتھ کرکٹ کھیلوں، اسکول میں جاکر میں نے کرکٹ اسٹارٹ کی تھی۔

ساجد خان نے کہا کہ پاکستان اسکواڈ میں آکر ماحول کو بہت انجوائے کیا، جب سے کرکٹ شروع کی تھی ثقلین مشتاق کی ویڈیوز دیکھتا تھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ ثقلین بھائی نے کیمپ میں بہت مشورے دیے، ثقلین مشتاق نے یہی کہا کہ جیسا ڈومیسٹک میں کرتے رہے، ویسی ہی بولنگ کریں۔ 

تازہ ترین