• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ: مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں مندر میں آگ لگانے کے حالیہ واقعے سے متعلق بھارت کے غیرمصدقہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینا نے کہا کہ بھارت دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دے۔

پاکستانی مندوب نے یو این جنرل اسمبلی میں بھارتی مندوب کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے دوسرے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارت خود اقلیتوں کے حقوق کی سب سے زیادہ اور مستقل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرک میں مندر پر حملے کے واقعے کے بعد حکومت نے سخت مذمت اور کارروائی کی ہے، بھارت میں مسلمانوں پر کوروناوائرس پھیلانے کے الزامات لگائے گئے۔

پاکستانی مندوب نے نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیریوں کے غیر قانونی قتل و غارت کا ارتکاب کرتا ہے، اقلیتوں کیساتھ امتیازی سلوک کرنے والے بھارت دوسروں پر الزام تراشی کرنے کا کوئی حق نہیں۔

تازہ ترین