• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی پری ہر باکس سے ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے لگی، ویڈیو وائرل


سال 2020 میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ماہرین صحت نے متنبہ کیا تھا کہ وہ اس وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری اختیار کریں اور ہاتھوں کو بار بار سینیٹائز کریں۔ 

ماہرین صحت کے بتائے طریقوں کے مطابق ہر عام و خاص نے اس وبا سے بچنے کے لیے اور اپنے پیاروں کو بھی ان سے محفوظ بنانے کے لیے بار بار ہاتھوں کو سینیٹائز کیا۔ 

والدین کو بار بار ہاتھوں کو سینیٹائز کرتا دیکھ اس ننھی پری کو بھی سینیٹائزر لگانے کی عادت پڑ گئی۔ 

بچی کا وائرس سے بچاؤ کا عزم اس طرح دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تقریباً ہر باکس نما چیز یا پھر زمین سے تھوڑا اوپر دیوار میں نصب باکس کو سینیٹائزر سمجھنے لگی۔ 

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی ہر باکس کو ہاتھ لگاتی اور پھر انھیں اسی طرح ملتی جس طرح بڑے ہاتھوں کو سینیٹائزر لگانے کے بعد ملتے ہیں۔ 

مذکورہ وائرل ویڈیو کو خوب پسند کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کو اس بچی کی معصومیت پر بہت پیار بھی آرہا ہے جس کا اظہار وہ ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں کر رہے ہیں۔ 

تازہ ترین