پنجاب اور اسلام آباد میں سی این جی اسٹیشن 37 روز بند رہنے کے بعد کل صبح 6 بجے کھول دیے جائیں گے۔
سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما فیاض پراچہ کے مطابق شدید سردی میں گیس کی قلت باعث سی این جی اسٹیشن کو 37 روز سے سپلائی معطل تھی، سی این جی اسٹیشنز کو سپلائی روک کر گھریلو صارفین کو گیس فراہم کی جارہی تھی۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ آئندہ موسم سرما میں سی این جی سیکٹر خود ایل این جی درآمد کرے گا اور اسکا بزنس بلاتعطل جاری رہے گا۔