• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) مکی شاہ تھانے کی حدود میں مکرانی پاڑہ ریلوے پھاٹک کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی کی 5بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے باعث ڈاؤن ٹریک پرٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہوگئی۔ پنجاب سے آنے والی ٹرینوں کو دیگر اسٹیشنوں پر روک دیاگیا۔ صبح 6بجے مال گاڑی کے پٹڑیوں سے اترنے والے ڈبوں کو پٹڑی پرچڑھا کر ریلوے ٹریک بحال کیاگیا ۔

تازہ ترین