• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خود ساختہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک میں خود ساختہ مہنگائی نے عوام کو پریشان کردیا ہے ، ملک بھر میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی کسی بھی جگہ کوئی رٹ نظر نہیں آ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر ادویات، بچوں کے دودھ کے ڈبو، چائے اور دیگر خورد ونوش کی چیزوںپر قیمت درج نہیں ہوتی اور اسے اپنی مرضی سے فروخت کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا سبزیوں، پھلوں کی قیمت بھی جو مقرر کی جاتی ہے اس پر عمل نہیں ہوتا، حکومت مہنگائی کو روکنے لئے انتظامیہ کو استعمال کرے، ٹائگر فورس خود ساختہ مہنگائی کو نہ تو روک سکتی ہے اور نہ ہی صورت حال میں بہتری لاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ حیرت انگیز طور پر پنجاب، بلوچستان اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت ہیں مگر ان صوبوں میں بھی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، حکومت اور اپوزیشن نے مہنگائی اور گرانی، بے روزگاری جیسے اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا ہے ، وہ صرف این آر او کے چکر میں لگے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین