• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکشن 23؍ کے تحت نیب کا بینک اکائونٹ منجمد کرنا خلاف قانون

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) انکوائریز پر ملزمان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کو خلاف قانون قرار دیدیا۔ 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلال شیخ کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا جس میں نیب کا انکوائری پر دفعہ 23 کے تحت اکاؤنٹ منجمد کرانا خلاف قانون قرار دیا گیا۔ 

عدالت کے مطابق نیب نے انکوائری پر اثاثے منجمد کرنا ہوں تو دفعہ 12کے تحت آرڈر کرے، قانون کے مطابق نیب انکوائری، انویسٹی گیشن جلد مکمل کرے، برسوں تک محض الزام پر بینک اکاؤنٹس منجمد کرنا بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ 

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی ایجنسی کی تاخیر کے باعث شہری کو اکاؤنٹ سے رقم نکالنے سے کیسے روکا جاسکتا ہے؟ گناہ گار کوسزا دینا ریاست کا کام ہے تو شہری کو اپنی رقم استعمال کا حق دینا بھی ضروری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلال شیخ کو اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہوئے فیصلے میں کہا کہ بلال شیخ کے اکاؤنٹس جولائی 2019 سے منجمد ہیں، ایسے میں انکاگزارا بھی مشکل تھا، بلال شیخ کی جانب سے 95 ہزار ماہانہ نکلوانے کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔

تازہ ترین