• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فارن فنڈنگ کیس، اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ کے بعد سماعت اوپن ہوگی، الیکشن کمیشن


اسلام آباد (این این آئی)فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت کے بارے میں الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد کیس کی کھلی سماعت ہوگی۔ الیکشن کمیشن دونوں اطراف کی بحث سننے کے بعد کیس کا فیصلہ جلد اور میرٹ پر کریگا۔ 

ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے حوالے سے کنفیوژن یہ پیدا کی جارہی ہے ،فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی اپنی سفارشات دے گی اس کے بعد الیکشن کمیشن دونوں فریقین کے سامنے کھلی سماعت کرے گا،فارن فنڈنگ اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی ان کیمرا ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے خلاف چلنے والے فارن فنڈنگ کیس کے جلد فیصلے کا مطالبہ کیا ہے اور اس سلسلے میں گزشتہ دنوں اپوزیشن کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دفتر کے ہیڈ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین