• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماسٹرپلان کی تیاری کے دوران شفافیت کویقینی بنایاجائے،ڈی جی ایل ڈی اے

لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ سے لاہور کا نیا ماسٹر پلان2050ءتیارکرنے کے لئے کوالیفائی کرنے والی لبنان کی کنسلٹنٹ فرم دار الہندسہ کے ٹیکنیکل منیجر رباح آیت علی نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمدعزیز تارڑ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماسٹرپلان کی تیاری کے دوران کئے جانے والے مختلف سرویز میں شفافیت کویقینی بنایاجائے ۔ ماسٹر پلان تیارکرنے والی فرم کے غیر ملکی ماہرین اس کی تیاری کے دوران زیادہ سے زیادہ وقت لاہور میں موجود رہیں اورماسٹر پلان کی تیاری کے لئے طے کی جانے والی ٹرم آف ریفرنس (ٹی اوآرز)پر ان کی روح کے مطابق عمل کیاجائے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (ہاؤسنگ )قدیر احمد باجوہ،چیف میٹروپولیٹن پلانر سید ندیم اختر زیدی،ڈائریکٹر میٹروپولیٹن پلانر فیصل مسعود قریشی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہروز جاوید اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔
تازہ ترین