• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر روڈ پر تجاوزات قائم، ٹریفک جام معمول ‘ وی سی کی سربراہی میں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر روڈ پر تجاوزات کی بھرمار، اس کی وجہ سے ٹریفک کے نظام میں خلل اور عوامی شکایات کے پیشِ نظر وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی سربراہی میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ایس پی ٹریفک ملتانظفر بزدار اور چیئرمین پی ایچ اے اعجاز جنجوعہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز نے کہا اس اہم روڈ پر ناجائز تجاوزات کے باعث ٹریفک کا جام ہونا روز کا معمول بن چکا ہے جس سے نشتر ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، متعلقہ اداروں کے افسران نے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تازہ ترین