• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام عمران خان کیساتھ،حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، عامر ڈوگر

ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر مملکت ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی کیونکہ عوام وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں انہوں نے کرپشن کرنے والوں کو مسترد کر دیا ہے، محمود آباد میں میٹل روڈ اور سیوریج کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہر طرف صرف ترقیاتی کاموں کا آغاز آغاز ہو چکا ہے ،میرے حلقے کے این اے 155 میں ہر طرف ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جارہا ہے، اس موقع پر تحریک انصاف لیبر ونگ کے ضلعی صدرچوہدری الیاس،شیخ عمر،ظہیر اعوان ودیگر نے شرکت کی۔
تازہ ترین