• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی ایپ میں تکنیکی خرابی ،تصاویر اپ لوڈ نہ ہوسکیں

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی ڈینگی ایپ میں تکنیکی خرابی سے ڈینگی تدارک کے لئے تصاویر اپ لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ محکمہ سکولز پنجاب کی ڈینگی ایپ بند ہوگئی،تکنیکی خرابی کے باعث روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی رپورٹ کا اجراء متاثر ہونے لگا۔ ایپ کے بند ہونے سے ڈینگی تدارک کے لئے تصاویر اپ لوڈ نہیں ہورہی جبکہ اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایپ کو اَپ گریڈ کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے تصاویر اَپ لوڈ نہیں ہورہیں۔ایپلی کیشن کی بحالی تک کسی ٹیچر کی جواب طلبی نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین