• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں طلباء کا ب فارم اندراج باقی

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکاری سکولوں میں 20 فیصد طلباء کے ب فارم کا اندراج ہونا باقی ہے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی۔بتایا گیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم ڈیڑھ کروڑطلباء کے ب فارم اپ لوڈ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھر کے 36 اضلاع میں سے صرف ایک ڈسٹرکٹ سو فیصد ب فارم آپ لوڈ کرسکا۔باقی 35 ڈسٹرکٹ میں 20 فیصد طلباء کے ب فارم کا اندراج ہونا ابھی باقی ہیں ملتان ب فارم جمع کرانے والے اضلاع میں 33ویں نمبر ہے جس پر تمام سکولوں کے سربراہوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
تازہ ترین