• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کیلئے یونیفارم میں گھومتا جعلی سرکاری افسر گرفتار

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں سرکاری ادارے کی یونیفارم میں نوجوان کو گھومتا دیکھ کر مخبر نے تھانہ کو اطلاع دی جس پر پولیس نے تحقیقات کیں تو اکمل نامی شخص کی شرٹ پر عہدے کی نیم پلیٹ لگی ہوئی تھی ، ملزم کو قابو کرکے تفتیش کی گئی تو اس نے بتایا کہ وہ لودھراں کا رہائشی ہے اور گرل فرینڈ کو متاثر کرنے کے لئے سرکاری ادارے کی یونیفارم پہنی ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تازہ ترین