• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس کی روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت


پاکستانی حکام نے روسی ویکسین اسپوٹنک کی بھی ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دے دی ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کی پہلی کھیپ اس مہینے کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی ۔

حکام کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے رجسٹریشن بورڈ کی جانب سے دی گئی ہے، ویکسین منگوانے کی اجازت مقامی دوا ساز ادارے اے جی پی فارما سیوٹیکل کمپنی لمیٹڈ کو دی گئی ہے۔

پاکستان میں اب تک مختلف ممالک کی تین ویکسینز کو ہنگامی حالات میں استعمال کی اجازت دی گئی ہے جن میں چینی کمپنی سائنو فارم کی ویکسین، برطانوی کمپنی ایسٹرا زینیکا کی ویکسین اور روسی ویکسین اسپوٹنک شامل ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین کورونا وبا کے خلاف 92فیصد موثر ہے۔

اے جی پی کے مطابق 50 ہزار خوراکوں پر مشتمل پہلی کھیپ اسی مہینے پاکستان پہنچ جائے گی، روسی ویکسین کو منفی18 ڈگری پر اسٹور کرنا لازمی ہے۔

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین بھارت کے مقابلے میں پاکستان میں دگنی قیمت پر مہیا کیے جانے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین