• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جنوبی افریقا کو ٹیسٹ سیریز ہرانے کی صلاحیت رکھتا ہے، انضمام الحق


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے پاکستان اور جنوبی افریقا کی ٹیسٹ سیریز پر تبصرہ کرتے ہو ئے کہا کہ پاکستان ٹیم ٹیسٹ سیریز جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انضمام الحق نے کہاکہ بابر اعظم بیٹنگ اور کپتانی میں اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے تیار ہیں قومی ٹیم کو 5بلے باز اور 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

سابق کپتان کاکہنا تھا کہ پاکستان ٹیم اہل اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بابر اعظم محدود اوورز کی کرکٹ میں ثابت کر چکے کہ ان پر کپتانی کا دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بڑی اہمیت کی حامل ہے، اکثر کھلاڑیوں نے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کھیلنے کا مزہ نہیں چکھا، کوئی بھی کھلاڑی اپنے گراؤنڈز پر کھیل کر اسٹار سے سپر اسٹار بنتا ہے۔

انضمام الحق کاکہنا تھا کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان کا ریکارڈ بہت اچھا ہے، پاکستان ٹیم کو 5 بیٹسمین اور 5 بولرز کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے، 5 بولرز میں 2 فاسٹ بولرز، 2 اسپنرز اور ایک آل راؤنڈر ہونا چاہیے، یہ کمبی نیشن کراچی کی کنڈیشنز میں سازگار ثابت ہو سکتا ہے۔


تازہ ترین