• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے بھائی کے بال مونڈھ کر چہرہ کالا کیا گیا: کوہلو کے شہری کا الزام

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے ایک شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ بارکھان کے چند با اثر افراد نے مبینہ طور پر اس کے بھائی پر تشدد کیا، بال مونڈ کر چہرہ کالا کیا اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، اسے انصاف دیا جائے۔

مبینہ تشدد کے شکار نوجوان سردار خان کے بھائی شیر زمان نے کوہلو پریس کلب میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس کا بھائی بارکھان کے علاقے وٹاکری میں ڈسپنسر کے طور پر کام کرتا ہے، اسے علاقے کے ایک مکان میں کسی مریض کے علاج کے بہانے لے جایا گیا جہاں اسے پہلے شدید زد و کوب کیا گیا اور بعد میں اس کے ساتھ اخلاق سے گری ہوئی حرکتیں کی گئیں۔

شیر زمان نے بتایا کہ میرے بھائی سردار خان کی داڑھی، مونچھ اور بھوؤں کے بال مونڈ دیئے گئے اور اس کی ویڈیو بھی بنائی گئی، جسے بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا گیا اور بعد میں اس پر چوری کا الزام لگا دیا گیا۔


متاثرہ نوجوان کے بھائی کا الزام تھا کہ انتظامیہ سردار خان پر تشدد میں ملوث ملزمان کی پشت پناہی کر رہی ہے، اسی بناء پر ان کی درخواست پر مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا رہا۔

شیر زمان نے وزیرِاعلیٰ بلوچستان، چیف جسٹس ہائی کورٹ، چیف سیکریٹری اور کمشنر ژوب سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین