• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں کرپشن کے خزانے کی کنجی مراد علی شاہ کے پاس ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کہتے ہیں کہ سندھ میں جتنی کرپشن ہوئی ہے اس خزانے کی کنجی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے پاس ہے۔

کراچی ملیر میں ضمنی انتخاب کے حوالے سے صوبائی حلقہ پی ایس 88 کے امیدوار جانشیر جونیجو کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اور خرم شیر زمان نے پریس کانفرنس کی۔

میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پچھلے 13 سال میں ملیر میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی لیکن اس بار پی ٹی آئی نے پڑھے لکھے نوجوان جانشیر جونیجو کو ٹکٹ دیا ہے اور بازی جانشیر جونیجو کی ہے۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ میں جتنی کرپشن ہوئی اس کے ذمہ دار مراد علی شاہ ہیں جو ان کے خلاف آواز اٹھاتا ہے اس پر ایف آئی آر ہوجاتی ہے۔

اس موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ وہ گندگی اور کچرے کے جوابدہ نہیں ہیں لیکن ہم آپ سے جواب لیں گے۔

پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کی قیادت میں ریلی بھی نکالی گئی۔

تازہ ترین