• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک آرمی، سول انتظامیہ کے اشتراک سے تین روزہ سائیکل ریس ختم


پاک آرمی اور سول انتظامیہ کے اشتراک سے ہونے والی 3 روزہ سائیکل ریس مٹھی میں ختم ہوگئی۔ آرمی کی 2 ٹیموں سمیت کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور ٹھٹھہ کی ٹیموں نے سائیکل ریس میں حصہ لیا۔

مجموعی طور پر پاکستان آرمی اے پہلے اور کراچی اے دوسرے نمبر پر رہی۔

70 کلومیٹر کی اسکریچ ریس میں کراچی ٹیم اے کے بلال نے پہلی اور ٹیم بی کے عاشر نے دوسری، آرمی اے کے حوالدار غلام عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

42 کلومیٹر انفرادی ریس میں آرمی اے کے محمد بلال پہلے، کراچی بی کے عامر دوسرے اور آرمی اے کے زاہد محمود تیسرے نمبر پر رہے۔

52 کلومیٹر کی ٹیم ریس میں آرمی اے ٹیم نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، کراچی اے سلور اور آرمی بی ٹیم کانسی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

اختتامی تقریب میں مہمانِ خصوصی نے تھرپارکر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے ایسے ایونٹس کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

تین روزہ ریس کے شرکا نے تین مراحل میں مجموعی طور پر 180 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔

تازہ ترین