• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش: سندر بن میں چیتے کے دریا پار کرنے کی ویڈیو وائرل


بنگلہ دیش کے ڈیلٹائی علاقے سندر بن کے جنگلات میں مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے ایک چیتے کو دریا پار کرتے دیکھا، نوجوان لڑکوں پر مشتمل اس گروپ نے اس منظر کی ویڈیو بھی بنائی، جو کہ سوشل میڈیا پر موجود ہے اور اس ویڈیو تک بعض ماہرین نے رسائی حاصل کی اور اسے نادر و نایاب منظر قرار دیا۔

اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لڑکوں کا ایک گروپ ایک کشتی پر سوار ہے اور انھوں نے ایک چیتے کو کچھ دور سے دریا پار کرتے دیکھ کر اس کے قریب پہنچے۔


یہ ایک نوجوان چیتا تھا جوکہ دریا کے دوسرے پار جارہا تھا۔ اس موقع پر کچھ لوگوں نے ان نوجوانوں کو چیتے کے زیادہ قریب جانے سے منع کیا۔ کیونکہ وہ گھبرا کر حملہ کرسکتا تھا۔