• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیسویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی

بائیسویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی، انھوں نے فائنل راؤنڈ 201 اسکور پر ختم کیا۔

کراچی میں جاری 22ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کے آخری روز سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ 

فائنل راؤنڈ شبیر اقبال نے 201 اسکور کے ساتھ ختم کرکے یہ چیمپیئن شپ اپنے نام کی۔ 

دفاعی چیمپئن احمد بیگ نے 206 اسکور کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اسی طرح امیچرز میں وقاص برکی نے کامیابی حاصل کی جبکہ سینئر پروفیشنل میں طاہر محمود، جونیئر پروفیشنل میں عبدالودود فاتح رہے۔

سینئر امیچرز نیٹ میں محمد بشارت اور گراس میں ندیم افتخار کامیاب ہوئے۔

تازہ ترین