• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابوظبی: افغانستان نے دوسرے ون ڈے میں بھی آئرلینڈ کو ہرادیا

افغانستان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے ون ڈے میچ میں بھی آئرلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ برتری حاصل کرلی۔ 

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر ابوظبی میں کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کا 260 رنز کا ہدف 46ویں اوور میں 3 وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔ 

افغان ٹیم کی جانب سے رحمت شاہ نے 103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ حشمت اللّٰہ 82، رحمان اللّٰہ 31 اور اصغر افغان نے 21 رنز بنائے۔

آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹ پر 259 رنز بنائے تھے۔ 

آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ نے 128 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جبکہ کرٹیس کیمفر 47 اور ہررے ٹیکٹر نے 24 رنز بنائے تھے۔ 

افغانستان کے نوین الحق نے 4 جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن نے 3 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 

فاتح ٹیم کے رحمت شاہ کو عمدہ بیٹنگ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔ 

افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ منگل کو کھیلا جائے گا جو پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیو سوپر پر نشر کیا جائے گا۔

تازہ ترین