• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر کسی دباؤ کے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جارہے گا، فردوس عاشق

بغیر کسی دباؤ کے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن جارہے گا، فردوس عاشق


لاہور(نمائندہ جنگ) معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کھوکھروں سے سوا ارب روپے کی اراضی واگزار کراکر مکان دکانیں گرادیں، وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر بغیر کسی سیاسی دباؤ کے قبضہ مافیا کیخلاف میرٹ بیس آپریشن کیا جارہا ہے اور سرکاری اراضی پر غیر قانونی طریقے اور سیاست کو کاروبار بنانے والوں کیخلاف آپریشن پوری قوت سے جاری رہے گا۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ 181 ارب سے زائد مالیت کی ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کروائی گی جبکہ (ن) لیگ کے دس سالوں میں واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت صرف 2.6 ارب روپے تھی۔

تازہ ترین